26 لاکھ روپے سے بھرا اے ٹی ایم مشین لوٹ لیا گیا

   

الور: راجستھان کے کھیرتھل تیجارا میں تاتارپور تھانہ علاقے میں پولیس ریزرو لائن کے سامنے ریکو انڈسٹریل ایریا کے اسماعیل پور روڈ پر واقع پنجاب نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین کو کچھ بدمعاشوں نے اکھاڑ پھینکا اور اسے اپنی کار میں لے گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شب دیر گئے اس واردات میں اے ٹی ایم مشین کے اندر تقریباً 26 لاکھ روپے کی نقدی تھی۔ اب پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے ۔ نامعلوم چوروں نے پولیس کی ناک کے نیچے یہ بڑی واردات انجام دی۔اے ٹی ایم کے قریب چائے کا کھوکھا چلانے والے راجکمار جب صبح 4 بجے چائے کا اسٹال کھولنے وہاں پہنچا تووہاں اسے اے ٹی ایم کا شیشہ ٹوٹا ہوا اور اے ٹی ایم مشین کا شیل سائیڈ پر پڑا ہوا ملا ۔ جس کی اطلاع اس نے انڈس کمپنی کے گارڈ اور دیگر لوگوں کو دی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کشن گڑھ باس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجندر سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ جہاں انہوں نے پورے واقعہ کی معلومات لی۔ پی این بی کے برانچ منیجر بلرام مینا نے بتایا کہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے ہفتہ کو ہی اے ٹی ایم مشین میں 28.5 لاکھ روپے کی نقدی جمع ہوئی تھی، جس میں سے 2.5 لاکھ روپے کی نقدی نکالی گئی تھی اور تقریباً 26 لاکھ روپے کی نقدی اس میں پڑیتھی۔ کیا کمپنی کی کار ہفتے کی رات 2:17 پر رکی تھی جس میں سوار نامعلوم چور 2:34 منٹ پر صرف 17 منٹ کے اندر واردات کرکے فرار ہوگئے ۔تاتار پور تھانے کے افسر انکیش چودھری پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد قریبی انڈس کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی۔ اے ٹی ایم اکھاڑ پھینکنے کی واردات کو انجام دینے سے قبل نامعلوم بدمعاشوں نے اے ٹی ایم کی لائٹ کا بجلی کے میٹر سے کنکشن کاٹ دیا۔ اس کے بعد اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہونے کے بعد وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کر کے انہیں دھندلا کر دیا تاکہ واردات کے وقت بجلی کا جھٹکا نہ لگے اور واقعہ بھی سی سی ٹی وی کیمروں میں قید نہ ہو سکے ۔