27 سالہ نوجوان کو ٹاٹا کی جانب سے ملازمت

   

ممبئی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہیومنس آف بمبئی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا گیا ہیکہ ممبئی کے 27 سالہ سنتنو نائیڈو نے بتایا کہ ٹاٹاسنس چیرمین رتن ٹاٹا نے انہیں کال کیا اور ان سے کہا کہ کیا آپ میرے اسسٹنٹ بننا چاہیں گے؟ 2014ء میں سنتنونائیڈو اور ان کے دوستوں نے مل کر ایک گروپ بنایا تھا جو موٹرگاڑیوں کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے کتوں کا تحفظ کرتا ہے۔ رتن ٹاٹا نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا اسسٹنٹ بن جائے۔ اس پر انہوں نے حامی بھر لی۔