حیدرآباد۔/21 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے تروپتی اسٹیشن کے اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر 300 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ فروری 2025 تک تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ 40 برسوں تک مسافرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے یہ پراجکٹ شروع کیا گیا ہے۔ تروپتی ریلوے اسٹیشن کے جنوبی جانب سے تعمیری کاموں کا آغاز ہوا اور اس علاقہ میں نئی اسٹیشن بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ تعمیر کے سلسلہ میں سروے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ شیڈ کی تعمیر اور دیگر کاموں کی تکمیل ہوچکی ہے۔ نئے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے۔ مسافرین کی سہولت کیلئے ٹووہیلرس اور فور وہیلرس کی انڈرگراؤنڈ پارکنگ کی تجویز ہے۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے بتایا کہ تروپتی اسٹیشن کے باہر مجوزہ ترقیاتی پروگراموں کا ماڈل عوام کے مشاہدے کیلئے رکھا گیا ہے۔ر
تروپتی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے آج ایجوکیشن ٹور کے تحت اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ارون کمار جین نے بتایا کہ مقررہ وقت پر کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی گئی ہے۔ر