/31 جنور ی سے پارلیمنٹ سیشن یکم فبروری کو بجٹ کی پیشکشی

   

نئی دہلی : پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن /31 جنوری کو دونوں ایوانوں سے صدرجمہوریہ کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا ۔ بجٹ سیشن کا پہلا نصف /31 جنوری سے /11 فبروری تک چلے گا ۔ سیشن کا /14 مارچ کو دوبارہ آغاز ہوگا اور اجلاس /8 اپریل تک چلے گا جو حکومت کی اہم ضرورتوں کے تابع ہوگا ۔ حکومت مالی سال 2022-23 ء کیلئے بجٹ منگل یکم فبروری کو پیش کرے گی ۔