تین سال قبل درخواست داخل کی تھی ۔ حکام کی لاپرواہی کا ثبوت
حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) سرکاری مشنری کی غفلت اور لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے۔ زندگی میں آسرا پینشن کیلئے درخواستیں دینے والے افراد کو مرنے کے بعد پینشن منظور ہوا جس سے متاثرہ خاندان حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔ کاپرا سرکل میں 2022 میںآسرا پنشن کیلئے اہل افراد نے درخواستیں داخل کی۔ ان میں 191 افراد کو پنشن منظور ہوا۔ سرکل حکام نے فہرست جاری کی ۔ اس فہرست میں ایسے 32 افراد ہیں جن کا انتقال ہوگیا ۔ سرکاری مشنری کی سست روی کارروائی میں غفلت اور لاپرواہی پر عوام برہم اور ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ زندگی میں پنشن درخواستیں دی تھی مگر متعلقہ حکام نے درخواستوں کی یکسوئی کیلئے تین سال لگادئے ۔ پنشن کا انتظار کرتے 32 افراد کی موت ہوگئی ۔ اب انہیں پنشن منظور کرنا مستحق افراد سے ناانصافی کے برابر ہے۔ حکام کی غفلت اور لاپرواہی پر عوام برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔2