36 وکلاء کو ہائی کورٹ میں سینئر ایڈوکیٹ کا درجہڈاکٹر صوفیہ بیگم واحد مسلم ایڈوکیٹ

   

حیدرآباد۔یکم ؍ جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے فُل کورٹ نے چیف جسٹس اجل بھویاں کی قیادت میں 36 ایڈوکیٹس کو سینئر ایڈوکیٹ کا درجہ دیا ہے۔ اپریل 2021 کے بعد پہلی مرتبہ سینئر وکلاء کا درجہ دیا گیا۔ اپریل 2021 میں 27 وکلاء کو سینئر وکیل کا درجہ دیا گیا تھا۔ جن 36 ایڈوکیٹس کو سینئر ایڈوکیٹ قرار دیا گیا ان میں کے راجی ریڈی، سی ایچ پرتاب ریڈی، بی نلیند کمار، این کرشنا راؤ، ایم ایس سرینواس آئنگار، بی نرسمہا شرما، ٹی شیو کمار، کے وی بھانو پرساد، ایچ وینو گوپال، بھاسکر ریڈی، اشوک کمار، کشور ساہنی، ڈاکٹر صوفیہ بیگم، ڈاکٹر وینکٹ ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔ر