چار سال سے ہردن ہندوستان میں 62 پیدل چلنے والوں کی جان جاتی ہے- جانیں کیا ہے وجہ

,

   

ہندوستان میں روز بروز حادثات بڑھتے جا رہے ہیں، 4سال سے ہردن ہندوستان میں 62 پیدل چلنے والوں کی جان جاتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کے رستوں پر پیدل چلنے والے محفوظ نہیں ہے، اور یہ حکومت کی لاپرواہی ہے کہ انکے لیے کوئی الگ راستے بناۓ نہیں جاتے۔ 

ہندوستان کے ٹرانسپورٹ وزارت کی روڈ حادثات کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں پورے ملک میں 12330 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، اور 2015 میں 13894، 2106 میں 15746، 2017 میں 20457 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ آخری سال یعنی 2018 میں 22656 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کوئی مستحکم اقدام اٹھاتی ہے تو اتنا جانی نقصان نہیں ہوگا، یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جانوں کی حفاظت کےلیے اقدام اٹھاۓ جائیں۔ 

وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویسٹ بنگال میں سب سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں ، اور وہاں کی تعداد دو ہزار چھ سو اٹھارہ ہے جبکہ مہاراشٹر میں 2515 ہے اور اندھراپردیش میں 1569 ہے، اور دہلی میں 420 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔