حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر فینانس بھٹی وکرامارکا نے ریاست کے عبوری بجٹ سے مالیاتی سال 2024-25 میں 4 ماہ کے اخراجات کیلئے 78911 کروڑ 23 لاکھ 79 ہزار گرانٹ کی منظوری کی تحریک پیش کی۔ بجٹ کی مکمل منظوری کیلئے اسمبلی میں مباحث باقی ہیں لہذا حکومت نے عبوری بجٹ سے چار ماہ کے اخراجات کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر فینانس نے گذشتہ سال کے بجٹ 2023-24 میں مختلف محکمہ جات کے اضافی اخراجات کیلئے 46400 کروڑ 40 لاکھ 9 ہزار گرانٹ کی منظوری کا اعلان کیا۔ دونوں تحریکات پر ایوان میں مباحث باقی ہیں۔ 1