نئی دہلی: ہندوستان نے مالی سال ختم ہونے سے نو دن قبل اپریل۔مارچ 2021-22 میں 400 بلین ڈالرمالیت کے تجارتی سامان کی برآمدات کا عظیم ہدف حاصل کر لیا ہے ۔اس کامیابی پر تمام شعبوں کومبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو ایک ٹویٹ میں کسانوں، بنکروں، ایم ایس ایم ای، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے تعاون کی تعریف کی۔ مودی نے کہاکہ ہندوستان نے 400 بلین ڈالر کے سامان کی برآمد کا ایک عظیم ہدف مقرر کیا تھا اور ملک نے پہلی بار یہ ہدف حاصل کیا ہے ۔