47 رکنی انسانی حقوق کونسل میں 58 کی پاکستان کو تائید؟!!

   

٭ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے غلطی سے یہ دعویٰ کردیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ( ایو این ایچ سی آر) کے رکن 58 ملکوں نے پاکستان کی تائید کی ہے لیکن یہ حقیقت قابل ذکر ہے کہ اس کونسل میں صرف 47رکن ہیں ۔ عمران خان کے ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے کہاکہ ’’آپ(عمران خان ) کو سمجھ لینا چاہئے کہ یو این ایچ سی آر کے ارکان کی تعداد 47 ہے ۔ آپ اس سے زیادہ بیان کردیئے ہیں‘‘ ۔