5 پاسپورٹ سیوا کیندر ہفتہ 24 ڈسمبر کو کام کریں گے

   

حیدرآباد/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستیں داخل کرنے طویل انتظار کو ختم کرنے تتکال زمرہ کے تحت 5 پاسپورٹ سیوا کیندر امیر پیٹ، بیگم پیٹ، ٹولی چوکی، کریم نگر اور نظام آباد نے ہفتہ کو خدمات انجام دیں۔ 2981 اپواینٹمنٹ جاری کئے گئے اور 2928 حیدرآباد کے سیوا کیندر سے متعلق ہیں۔ ان میں سے 2600 کی یکسوئی کی گئی۔ 19 ڈسمبر تا 23 ڈسمبر روزانہ اضافی 50 تتکال اپواینٹمنٹس جاری کئے جائیں گے۔ یہ اپواینٹمنٹس 5 پاسپورٹ سیوا کیندر پر جاری ہوں گے تاکہ تتکال اپواینٹمنٹ کیلئے انتظار کی مدت کم کی جاسکے۔ تتکال درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے پاسپورٹ سیوا کیندر 24 ڈسمبر ہفتہ کو کھلے رہیں گے جس کے سلاٹس کی بکنگ پہلے کردی جائیگی۔ درخواست گذاروں کو مشورہ دیا گیا کہ موقع سے استفادہ کرکیہوئے نئے اپواینٹمنٹ بک کریں یا پھر اپواینٹمنٹ کو طئے شدہ تاریخ سے قبل پانے اقدامات کریں۔ پاسپورٹ آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایجنٹس اور بروکرس کا شکار نہ ہوں۔ر