50 لاکھ روپے سائبر فراڈ کا شکار معمر جوڑے کی خودکشی

   

بنگلورو : کرناٹک میں دل دہلا دینے والے واقعہ نے سب کو ہلاکر رکھ دیا۔ بیلگاوی ضلع کے خانہ پور تعلقہ میں ایک معمر جوڑے نے سائبر فراڈ اور مبینہ طور پر ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی ختم کرلی۔ میڈیا کے مطابق خانپور کے بیڑی گاؤں کے رہائشی 82 سالہ ڈیوگجرون سنتن نذرتھ اور ان کی 79 سالہ بیوی فلاویانا نے 50 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ اور دھمکیوں کے بعد اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دی۔ معمر جوڑا بے اولاد تھا۔ پولیس کے مطابق، ڈیوگجرون نے خودکشی سے پہلے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ کسی کو بھی قصوروار نہ ٹھہرایا جائے، کیونکہ وہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں جینا چاہتے تھے۔