واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کی شہریت لینے کے خواہشمند افراد کے لیے گولڈ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے والے صدر ٹرمپ نے اب مالدار غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں کاروبار کرنے اور رہنے کے لیے ایک نئی اسکیم آفر کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری اور شہریت کے لیے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرادیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے غیر ملکی جو امریکا میں کاروبار کرنا اور یہاں کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 50 لاکھ ڈالر کاگولڈ کارڈ خرید سکتے ہیں۔ٹرمپ نیگولڈ کارڈ کو گرین گارڈ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسے افراد امریکہ آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق گولڈ کارڈ کی فروخت آئندہ 2 ہفتوں میں شروع ہوجائے گی اور اس سے متعلق قانونی تقاضے پورے کیے جاچکے ہیں۔
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبہ کی اے آئی ویڈیو جاری
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے بعد کی منظر کشی سے متعلق ایک ا?رٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی )سے بنائی گئی ویڈیو جاری کردی۔امریکی صدر کی جانب سے آئی اے ویڈیو ان کی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری کی گئی جس میں موجودہ غزہ کو نئے انداز میں بدلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں غار سے نکلتے بچوں کو غزہ کے ساحل کی طرف جاتا دکھایا گیا ہے جب کہ ساحل پر ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تفریح کرتے بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اے آئی سے بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ میں امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بہت قد آور مجسمہ بھی نصب ہے جب کہ کچھ مقامات کے نام بھی ٹرمپ سے منسوب کرکے دکھائے گئے ہیں۔