شروتی اوجھا سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن
حیدرآباد۔/24ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے 6آئی اے ایس عہدیداروں اور ایک آئی پی ایس عہدیدار کے تبادلے اور پوسٹنگ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 1686 جاری کیا۔ ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش آئی اے ایس کمشنر پروہبیشن اینڈ ایکسائیز کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا۔ ای سریدھر آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری قبائیلی بہبود کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر پروہبیشن اینڈ ایکسائیز مقرر کیا گیا۔ وہ نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کی زائد ذمہ داری سنبھالیں گے۔ شریمتی بھارتی ہولیکری آئی اے ایس کلکٹر رنگاریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ گوتم پترو آئی اے ایس کلکٹر میڑچل ملکاجگیری کو کلکٹر رنگاریڈی کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ شریمتی شروتی اوجھا آئی اے ایس ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن اور سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن مقرر کیا گیا۔ نوین متل آئی اے ایس کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ ای وی نرسمہا ریڈی آئی اے ایس کو تبادلہ پر ڈائرکٹر قبائیلی بہبود مقرر کیا گیا۔ دیویندر سنگھ چوہان آئی پی ایس جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھے کمشنر سیول سپلائیز اور پرنسپل سکریٹری سی اے اینڈ سی ایس مقرر کیا گیا بجائے انیل کمار جنہیں زائد ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ر
اے پی کے پاڈیرومیں درجہ حرارت13ڈگری درج
حیدرآباد۔24دسمبر(یو این آئی) آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے پاڈیرومیں درجہ حرارت13ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے ۔ضلع کے بیشتر ایجنسی علاقوں میں سردی کی شدت میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ درج کیاگیا ہے ۔کہر کی گھنی چادر کئی مقامات پر دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔پاڈیرومیں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا ہے کیونکہ تین دن تعطیلات ہیں۔