6 آئی اے ایس عہدیداروں کو دیگر محکمہ جات کا اضافی ذمہ

   

سید علی مرتضیٰ رضوی ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول ، شریمتی وی کرونا سکریٹری محکمہ تعلیم مقرر
حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) حکومت نے 6 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے اور زائد ذمہ داری حوالے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 1046 جاری کیا۔ ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش آئی اے ایس ، ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کا تبادلہ کرکے سکریٹری ہینڈلومس ، ٹیکسٹائیلز و ہینڈی کرافٹ محکمہ صنعت مقرر کیا ہے۔ اس عہدہ پر موجود شریمتی شیلجا رمیار کا تبادلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش کو کمشنر ٹرانسپورٹ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ راہول بوجا آئی اے ایس سکریٹری برائے چیف منسٹر کو کمشنر و انسپکٹر جنرل رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس اور کمشنر و ڈائرکٹر سروے سیٹلمنٹ لینڈ ریکارڈس کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ وی شیشادری کو اس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔ شریمتی وی کرونا آئی ایس ایس ، کمشنر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری محکمہ تعلیم مقرر کیا گیا۔ سندیپ کمار سلطانیہ کو اس عہدہ کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ۔ سید علی مرتضیٰ رضوی آئی اے ایس سکریٹری ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کو ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن اور کمشنر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ وی شیشادگی آئی اے ایس سکریٹری برائے چیف منسٹر کو سکریٹری جی اے ڈی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس سکریٹری پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ کو سکریٹری یوتھ اینڈ ٹورازم کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ سومیش کمار آئی اے ایس کو اس ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ ر