حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سال حال ایم بی بی ایس اے زمرہ میں 603 مسلم طلبہ کو داخلہ ملا ۔ ادارہ سیاست و ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اشتراک سے ایوارڈز تقریب 18 ڈسمبر اتوار 10.30 بجے دفتر سیاست عابد علی خان سنیچری ہال پر زیر نگرانی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست منعقد ہوگی ۔ جناب محمد لطیف خان چیرمین ایم ایس اکیڈیمی مہمان خصوصی ہونگے ۔ ایم اے حمید کنوینر نے طلباء و طالبات سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔