70 تنظیمیں 50 شہروں میں بی جے پی کے خلاف مہم چلائیں گی

   

نئی دہلی 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انتخابات سے قبل ملک کی تقریبا 70 تنظیموں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کے تقریبا 50 شہروںمیں رائے دہندوں سے رجوع ہونگے اور انہیں نریندر مودی حکومت کی ناکامیوں سے واقف کروائیں گے ۔اس بات پر زور دیا جائیگا کہ مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ینگ انڈیا نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے بیشتر بائیں بازو کی حمایت والی تنظیموںکا پلیٹ فارم تیار کیا ہے اور یہ اتحاد اترپردیش میں بدایون میںاپریل کے پہلے ہفتے سے اپنی مہم شروع کریگا ۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 11 اپریل کو 91 حلقوں کیلئے رائے دہی ہوگی ۔ یہ تنظیمیں ملک کے محتلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں کو مودی حکومت کی ناکامیوں سے واقف کروائیں گی اور ان میں شعور بیدار کرینگی ۔