78 سالہ کنوارے شخص نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

   

منیلا : کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے۔ عمر، ذات، حسن، کتنی ہی رکاوٹیں ہوں،محبت کرنے والوں کو ان کی پرواہ نہیں ہوتی. محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس سے انسان کی عمر کا کچھ لینا دینا نہیں، فلپائن میں بھی ایسا ہی ہوا۔فلپائن کے 78 سالہ شہری نے بھی یہ مقولہ سچ ثابت کردکھایا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمرمیں کیا رکھاہے۔۔ایک 78 سالہ شخص نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ ان دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 15 سال کی تھیں۔رشید منگاکوپ کھیتی باڑی کر کے زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن تین سال قبل ان کی ملاقات حلیمہ عبداللہ نامی لڑکی سے صوبہ کاگیان میں ایک عشائیے میں ہوئی تھی۔ اسے فوراً ہی اس سے پیار ہو گیا۔ راشد نے پہلے کبھی شادی نہیں کی تھی۔ دونوںنے 3 سال تک ڈیٹ کیا ۔آخرکار دونوں کی شادی ہوئی۔