8 سال بعد تلنگانہ سے وعدہ یاد آیا پارلیمنٹ میں ٹرائیبل یونیورسٹی بل پیش ہوگا

   

حیدرآباد۔/17 جولائی، ( سیاست نیوز)مرکزی حکومت کو آخر کار 8 سال کے عرصہ کے بعد تلنگانہ سے کئے گئے وعدہ کا خیال آیا ہے۔ ٹرائیبل یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں ریاستی حکومت کی بارہا توجہ دہانی کے بعد آخر کار مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ سیشن میں یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل 18 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ سیشن میں حکومت کی جانب سے جملہ 24 بلز پیش کئے جارہے ہیں۔ بلز کی فہرست میں تلنگانہ میں ٹرائیبل یونیورسٹی کے قیام کا بل شامل ہے جسے مرکزی یونیورسٹی ترمیمی بل 2022 کا نام دیا گیا ہے اور یہ بل راجیہ سبھا کے جاری کردہ بلیٹن میں شامل ہے۔ 2014 میں آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون میں ٹرائیبل یونیورسٹی کے قیام کا تیقن دیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت یونیورسٹی کیلئے ملگ ضلع میں پہلے ہی اراضی کی نشاندہی کرچکی ہے۔ ر