8 گورنمنٹ کالجس کا 15 نومبر کو افتتاح: ہریش راؤ

   

سرکاری دواخانوں کو 56 ٹیفا مشینوں کی سربراہی ، ریاستی وزیر صحت کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ماں اور بچہ کی دیکھ بھال کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس کو ٹیفا مشینیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ 18 نومبر کو ریاست بھر میں بیک وقت میں 56 ٹیفا ( ٹارگٹیڈ امیچنگ فار فیٹل اینو مالیز ) کا افتتاح کیا جائے گا تاکہ خواتین کو 2500 روپئے خرچ کرتے ہوئے خانگی ہاسپٹلس میں حاملہ ہونے کی ٹسٹ کرانے کے مالی بوجھ سے نجات دلائی جاسکے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ڈیگناسٹک سنٹرس کے ذریعہ تھائیرائیڈ کے بشمول 57 اقسام کے مفت ٹسٹ کرائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیفا اسکیننگ کے ذریعہ جنین کی نشوونما کو حمل کے مرحلے میں واضح طور پر دیکھا جاسکات ہے تاکہ نقائص کا پتہ لگایا جاسکے اور اس کا جلد از جلد علاج کیا جاسکے ۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ آنکھوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے 26 جدید آپریٹنگ مائیکرو سکوپ ڈیوائسز 18 نومبر سے سرکاری ہاسپٹلس میں شروع کئے جائیں گے ۔ قبل ازیں ہریش راؤ نے مادھو پور میں میڈیکور ہاسپٹل میں کینسر کے علاج کے لیے نئی نصب شدہ آئیڈینٹفائی ریڈیو تھراپی سسٹم ، سرفیس گائیڈ ریڈیو تھراپی ، مشین کا افتتاح کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت صحت کی دیکھ بھال کے شعبہ پر سالانہ 11,400 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو ریاست میں 8 نئے میڈیکل کالجس کا افتتاح کیا جائے گا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ گاندھی ، نمس ، ظہیر آباد ، حسن آباد ، میڑچل ، ملکاجگیری اور کاماریڈی میں تعمیر کئے جانے والے میٹرنل کیر سنٹرس کے کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ ساتھ ہی جی ایچ ایم سی کے حدود میں تعمیر کئے جانے والے 41 بستی دواخانوں کے کام دسمبر تک مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ وزیر صحت نے کارپوریٹ اور خانگی ہاسپٹلس کو مشورہ دیا کہ وہ آروگیہ شری خدمات کو ترجیح دیں ۔۔ ن