812 ویں سالانہ عرس کا پرچم 8 جنوری کو اجمیر میں چڑھایا جائیگا

   

اجمیر: صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں سالانہ عرس کا پرچم نئے سال میں 8 جنوری کو راجستھان کے اجمیر میں چڑھایا جائے گا۔روایت کے مطابق بھیلواڑہ کے لال محمد گوری خاندان کے افراد اور ان کے پوتے فخرالدین 6 جنوری کو پرچم کشائی کی تقریب کے لیے اجمیر آئیں گے ۔ بھیلواڑہ کا گوری خاندان 8جنوری کو درگاہ کمیٹی کے گیسٹ ہاؤس میں قیام کرے گا اور آٹھ جنوری کو سالانہ عرس کے آغاز کے لیے عصر کی نماز کے بعد اور روشنی سے پہلے 85 فٹ اونچے بلند دروازے پر پرچم کشائی کی مذہبی رسم مکمل کرکے غریب نواز کے عرس کا آغاز کرے گا۔ ماہ رجب کا چاند نظر آنے پر عرس کا باقاعدہ آغاز 13 جنوری سے ہوگا۔ درگاہ کا جنتی دروازہ چھ روز کے لیے کھولا جائے گا۔ مذہبی رسومات شروع ہو جائیں گی۔ عرس کے دوران ملک اور پوری دنیا سے خواجہ کے ہزاروں عقیدت مند درگاہ پر حاضری دیں گے ، کئی وی وی آئی پی افراد کو بھی چادر پیش کی جائے گی۔
اجمیر میں درگاہ کمیٹی نے انتظامیہ کے ساتھ کیاڈ آرام گاہ پر شدید سردی کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔