9/11 کے متاثرین عرب لیگ گولف کے انعقاد پر ٹرمپ سے ناراض

   

نیویارک : 9/11 کے دہشت گردانہ حملہ کے متاثرین اور مہلوکین کے ارکان خاندان جنہوں نے امریکہ میں مذکورہ بالا دہشت گرد حملہ کیلئے ہمیشہ سعودی عرب کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے ملک کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر سعودی کی حمایت والے LIV گولف ٹور کی میزبانی کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہیکہ ٹرمپ نیوجرسی میں اپنے نیشنل گولف کورس میں ٹور کا انعقاد کررہے ہیں جس کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔ اتوار کے روز ٹرمپ کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے متاثرین اور مہلوکین کے ارکان خاندان نے کہا کہ ٹرمپ کی میزبانی نے انہیں غمزدہ کردیا ہے۔ سعودی عرب جیسے ملک کی میزبانی کرنا انہیں (ٹرمپ) زیب نہیں دیتا۔ ٹرمپ نے نہ صرف گولف کے انعقاد کی اجازت دی ہے بلکہ اس کیلئے خطیر رقم بھی قبول کی ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ امریکہ میں 2001ء میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں سعودی عرب ملوث تھا جس میں 3000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔