نیویارک : نیویارک پوسٹ نے پیر کو بتایا کہ نیوز کارپ میڈیا گروپ کے مالک 92 سالہ ارب پتی رابرٹ مرڈوک نے پانچویں بار منگنی کی ہے۔آسٹریلوی نڑاد میڈیا کنگ جنہوں نے 1985 میں امریکی شہریت حاصل کی تھی 66 سالہ این لیسلی اسمتھ سے شادی کریں گی، جو پہلے سان فرانسسکو کی پولیس افسر تھیں۔نیویارک پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ مرڈوک اور اسمتھ کی ملاقات گذشتہ ستمبر میں کیلیفورنیا میں رابرٹ مرڈوک کے انگور کے باغ میں ہوئی تھی۔ یہ ان کی بیوی کی طلاق کے ایک ماہ بعد ہوئی تھی۔کچھ مہینوں تک ساتھ رہنے کے بعد مرڈوک نے سینٹ پیٹرک ڈے پر سمتھ کو پرپوز کیا۔مرڈوک نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویومیں بتایا کہ”میں بہت گھبرایا ہوا تھا میں محبت میں پڑنے سے ڈرتا تھا، لیکن مجھے معلوم تھا کہ یہ آخری بار ہوگا۔”جہاں تک این لیسلی اسمتھ کا تعلق ہے جن کے شوہر کا 14 سال قبل انتقال ہو گیا تھا انہوں نے کہا کہ 70کی دہائی کے قریب آنے کا مطلب اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں آنا ہے۔ میں نے صحیح وقت کا انتظار کیا۔