95 فیصد دیہی ہندوستان میں ٹائلیٹ مرکز کا پروپگنڈہ: سیتارام یچوری

   

٭ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ دعویٰ کہ 95 فیصد دیہی ہندوستان میں ٹائلیٹ کی سہولت ہے، ایک پروپگنڈہ ہے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بی جے پی اقتدار والی بڑی ریاستوں میں ہی اس میں بڑا فرق پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اعدادوشمار آفس کے سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہیکہ صرف 71 فیصد دیہی گھروں میں ٹائلیٹ کی سہولت ہے۔