AIکے استعمال سے کام کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ: کلکٹر

   

پداپلی۔28 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے کہا کہ اے آئی ٹکنالوجی کے استعمال سے سرکاری کام میں رفتار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر افسر اور عملہ کو جدید ٹکنالوجی کو اپنا کر اپنے کام کو مزید مستعدی سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع میں منعقدہ اے آئی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی ٹکنالوجی کو اپنا کر کام کی رفتار کو بڑھایا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت کی جا سکتی ہے۔کلکٹر نے کہا کہ اے آی ٹکنالوجی سرکاری خدمات کو زیادہ شفاف اور موثر طریقے سے فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ وہ عوام کو تیز رفتار اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کریں۔ اس پروگرام میں ضلع کے افسران، کلکٹریٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر بندی پرکاش، متعلقہ افسران، تمام محکموں کے عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔