حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس (KNRUHS) کی جانب سے تعلیمی سال 2026-27ء کیلئے کامپیٹنٹ اتھاریٹی کوٹہ کے تحت بیچلر آف ڈینٹل سرجری (BDS) داخلوں کیلئے پہلے مرحلہ کی ویب پر مبنی کونسلنگ کیلئے جمعہ کو ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 28 اگست کو شائع کردہ قطعی فہرست میں جن امیدواروں کے نام ہیں وہ آفیشیل پورٹل https://tsbdsadm.tsche.in کے ذریعہ 6 ستمبر کو شام4 بجے تک ان کے ویب آپشنس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ویب پر مبنی اس کونسلنگ میں تمام گورنمنٹ، پرائیویٹ ڈینٹل کالجس اور آرمی کالج آف ڈیزائن سائنسیس کا احاطہ کیا جائے گا۔ درخواست گذار ان کی ترجیحات کے مطابق کالجس کی کسی بھی تعداد کا انتخاب کرسکتے ہیں۔H/A