DOST پہلے مرحلے میں 60,436 امیدواروں کیلئے نشستیں مختص

   

کامرس میں 21,758 طلبہ نے داخلہ لیا ، 74 ڈگری کالجس میں صفر داخلے
حیدرآباد۔ 30 مئی (سیاست نیوز) ڈگری آن لائن سرویسیس تلنگانہ (DOST) پہلے مرحلے کی نشستوں کا الاٹمنٹ ہوگیا۔ دوست کے ذریعہ ڈگری کورسیس میں داخلہ لینے کیلئے 89,572 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا جن میں 65,191 طلبہ نے آپشن رجسٹریشن کرایا۔ ان میں 60,436 طلبہ کو نشستیں منتخب کی گئیں، جن میں لڑکیوں کی تعداد 38,041 جبکہ لڑکوں کی تعداد 22,395 ہے۔ صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل و دوست کے کنوینر پروفیسر بالا کشٹا ریڈی نے نشستوں کے الاٹمنٹ کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آپشن ہی میں 42,014 طلبہ کو نشستیں مختص کی گئیں۔ اس سال بھی طلبہ نے کامرس میں زیادہ دلچسپی دکھائی۔ طلبہ نے جملہ 30,436 نشستیں حاصل کیں، ان میں 21,758 طلبہ نے کامرس میں داخلہ لیا۔ 15,249 طلبہ نے فزیکل سائنس اور لائف سائنس میں 11,005، آرٹس گروپ میں 5,986 اور دیگر کورسیس میں 6,438 نشستیں پر داخلہ لیا۔ انگلش میڈیم کے 58,575 طلبہ ہیں۔ تلگو میڈیم کے 1,552 جبکہ اُردو میڈیم کے 309 طلبہ شامل ہیں۔ انٹر کے مارکس کی بنیاد پر دوست ٹاپرس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انٹر میں 99.60% مارکس حاصل کرنے والے سمپت کمار ٹاپر قرار دیئے گئے ہیں، جنہیں نظام کالج کے کامرس گروپ میں نشست الاٹ کی گئی ہے۔ دوسرے ٹاپر اے میناکشی کو کریم نگر ویمنس ڈگری کالجس کیلئے لائف سائنس کورس میں اور ٹاپ تھری وی اکشرا ویمن یونیورسٹی میں نشست حاصل ہوئی۔ دوست میں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کو 6 جون کو آن لائن میں سیلف رپورٹنگ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست بھر کے جملہ 805 ڈگری کالیجس میں 3,71,096 نشستیں ہیں۔ ان میں پہلے مرحلے میں صرف 60,436 طلبہ کو نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ 74 کالیجس میں ایک بھی طالب علم نے داخلہ نہیں لیا۔2