Hi Life فیشن اگزیبیشن 2 تا 4 اگست حیدرآباد میں انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 31 جولائی ( سیاست نیوز ) Hi-Life کی شاندار فیشن اگزیبیشن کا 2، 3 اور 4 اگست کو نووٹل (ایچ آئی سی سی) میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ نئے اسٹائل کے کلکشن کے ساتھ نئے سیزن کا آغاز کیا جارہا ہے جہاں محفوظ طریقہ سے معیاری نئے رجحانات کے لکژری فیشن کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ملک بھر سے ڈیزائنرس اپنے بہترین کلکشن کو اس نمائش میں پیش کرنے میں انتہائی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اپنی پسند اور دلی خواہش کے دلہن کے ملبوسات ڈیزائنر ملبوسات، جیولرس اور دیگر فیشن کی اشیاء کے علاوہ سجاوٹ کے رجحان کے ساتھ گھریلو اشیاء اور دیگر کے لئے اس نمائش سے استفادہ کریں۔
سائبر دھوکہ بازوں سے خبردار