Hybiz.TV کے آئسکریم ٹسٹنگ چیالنج کا انعقاد

   

آنکھ پر پٹی باندھ کر آئسکریم کا ذائقہ بتانے کے مقابلہ کے ونرس میں انعامات کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : آنکھ پر پٹی باندھ کر آئسکریم کا ذائقہ بتانے Hybiz.TV کی جانب سے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر حیدرآباد پر منعقد کئے گئے مقابلہ ’ دی گریٹ انڈین آئسکریم ٹسٹنگ چیالنج میں مقامی لوگوں کے علاوہ شہر کے کئی مقامات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ اس طرح یہ پروگرام بڑا ہی کامیاب رہا ۔ Hybiz.TV دی گریٹ انڈین آئسکریم ٹسٹنگ چیالنج میں مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ ، آئی اے ایس سکریٹری ٹو گورنمنٹ آف تلنگانہ مہمان خصوصی تھے ۔ اور انہوں نے اس مقابلہ کے ونرس کو انعامات پیش کئے ۔ جس میں جوبلی ہلز کے روہت نے ایک لاکھ روپئے کا نقد انعام اور ڈومیسٹک ہالیڈے ٹرپ پیاکیج مالیتی 40,000 روپئے حاصل کیا ۔ دوسرے ونر اپل کی مسز سریا کو 50 ہزار روپئے رقمی انعام کے ساتھ 25 ہزار روپئے کا ایک ڈومیسٹک ہالیڈے ٹرپ پیاکیج حاصل ہوا ۔ اس میں فی کس 10 ہزار روپئے کے 25 ترغیبی انعامات بھی دئیے گئے ۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے تقریبا 50 آئسکریم مینو فیکچرنگ کمپنیوں نے حصہ لیا اور ان میں بعض کمپنیوں نے اسٹالس لگائے اور آئسکریم پراڈکٹس دستیاب بنائے ۔ سرکردہ کمپنیز جیسے امول ، ہیومور ، کریم بیل ، ارون آئسکریم کے ساتھ اسکوپس ، کریم اسٹون ، جومانی ، کوالٹی والس آئسکریم نے معاونت کی ۔ Hybiz.TV کے ایم ڈی ایم راج گوپال ، سی ای او سندھیا رانی اور کئی اہم شخصیتوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا ۔ اس میں حصہ لینے والوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ آنکھ پر پٹی باندھ کر آئسکریم کے ذائقہ کے بارے میں بتانا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ تھا ۔ اس چیالنج نے 4 عالمی ریکارڈس توڑ دئیے ۔۔