IMF کی ایک اور شرط پوری، 3 ارب ڈالرز کی سعودی امداد، اگلے ہفتے تجدید

   

اسلام آباد : امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایاکہ سعودی وزارت خزانہ اگلے ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اپنے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی تجدید کا ارادہ رکھتی ہے، مملکت پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 10ماہ کے لیے 100 ملین ڈالر ماہانہ فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جسے اضافی امداد کے طور پر دیا جائے گا، اس عزم کا اعلان اگلے دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کی وزارت خزانہ کے نمائندوں نے فوری طور پر تبصرہ کرنے والے پیغامات کا جواب نہیں دیا۔