OIC اجلاس میں حریت کانفرنس کو مدعو کرنے پرہندوستان کی تنقید

   

نئی دہلی : ہندوستان نے اگلے ہفتہ پاکستان میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے حریت کانفرنس کو مدعو کئے جانے کو لے کر تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس طرح کی سرگرمیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم او آئی سی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث رہنے والوں کی حوصلہ افزائی نہ کرے۔