SIR:پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کو بھی نوٹس

   

نظام آباد 28 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کو ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے سلسلہ میں حکام کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وہ نظام آباد ضلع مرکز کے پسل گلی سنٹر میں اپنے ووٹر سے متعلق تفصیلات پیش کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ووٹر فہرست کی جانچ کے دوران مہیش کمار گوڑ کے نام اور دیگر تفصیلات میں بعض تضادات کی نشاندہی ہوئی ہے، بالخصوص ان کے خاندانی نام کو مکمل طور پر درج نہ کیے جانے کے باعث نوٹس جاری کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خاندانی نام کے اندراج میں بھی فرق پایا گیا ہے اور ’بومّا‘ کے بجائے انگریزی حرف ’B‘ درج کیا گیا ہے، جسے بھی جانچ کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ متعلقہ بی ایل او کے پاس ضروری دستاویزات اور دیگر تفصیلات پیش کرتے ہوئے جاری کردہ نوٹس کا جواب دیں گے تاکہ ان کا ووٹر کے طور پر اندراج برقرار رہے اور وہ اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ ہوں۔