SIR کے عمل کو غیر جانبداری کے ساتھ انجام دیا جائے

   

نارائن پیٹ میں ضلع کلکٹر کے ہمراہ جائزہ اجلاس، الیکشن آبزرور سریندر موہن کا خطاب

نارائن پیٹ 20اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ زراعت کے پرنسپل سکریٹری اور الیکشن آبزرور مسٹر سریندر موہن نے نارائن پیٹ ضلع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندؤں کے ساتھ ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر شریمتی ایس ایچ پرینکا کی کی نگرانی میں ایس آئی آر پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ضلع کلکٹر شریمتی پرینکا، ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) مسٹر سرینو، آر ڈی او مسٹر رمیش، ضلع کے ایروز اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندؤں نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں انتخابی مبصرین نے اسپیشل انٹینسیٹی ریویڑن (SIR) پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور SIR کے عمل میں ہونے والی پیش رفت، انہیں درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔انتخابی مبصرین نے متعلقہ عہدیداروں، ایروز اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ضروری ہدایات اور رہنما خطوط جاری کیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ایس آئی آر کے عمل کو موثر، شفاف اور غیر جانبداری سے انجام دیا جائے۔ اس اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں مسٹر سدرشن ریڈی، جناب محمد سلیم، مسٹر راگھوا چودھری، مسٹر رامولو، مسٹر وینکٹرام ریڈی، مسٹر سرینواس ریڈی، مسٹرکینچی نارائنا اور دیگر نے شرکت کی۔