حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 25 جون سے شروع ہونے والی فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی مہم پر کانگریس پارٹی نے توجہ مرکوز کی ہے۔ اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر قائدین اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے اجلاسوں کے انعقاد کے بعد جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن نے کل 24 جون کو اہم قائدین کے ساتھ زوم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، پارلیمنٹ حلقہ جات کے انچارجس، اسمبلی حلقہ جات کے انچارجس اور کوآرڈی نیٹرس زوم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، سکریٹری اے آئی سی سی سچن ساونت اور اضلاع کے انچارج وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پارٹی نے ایس آئی آر مہم کے دوران کانگریس کے حامیوں کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے حذف ہونے سے بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔V/1