حیدرآباد/28 جون، ( سیاست نیوز) اساتذہ تقررات کیلئے منعقدہ ٹیچرس اہلیتی امتحانات کے نتائج یکم جولائی کو اعلان کیا جائیگا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے یکم جولائی کو TET نتائج کی اجرائی کیلئے حکام کو ہدایت دی ۔ ٹیٹ نوٹیفکیشن کے مطابق نتائج 27 جون کو جاری کئے جانے تھے لیکن تکنیکی وجوہات سے نتائج وقت پر جاری نہیں کئے جاسکے۔ وزیر تعلیم نے آج جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ کسی تاخیر کے بغیر یکم جولائی کو نتائج جاری کئے جائیں۔ جائزہ اجلاس میں سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا ‘ ڈائرکٹر ایجوکیشن دیوا سینا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔12 جون کو منعقدہ ٹیچرس اہلیتی امتحان پیپر I میں 318506 اور پیپر II میں 251070 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ر