ہاسٹل ویلفیر آفیسرس کے 17 مارچ اور ایکسٹنشن آفیسرس کے 19 مارچ کو نتائج جاری ہوں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ III نتائج کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر جنرل رینکنگ کی بھی اجرائی عمل میں آئی ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے آفس میں صدر نشین بی وینکٹیشم نے نتائج جاری کیا ۔ گروپ III میں مردوں میں ٹاپ رینکر کو 339.24 مارکس حاصل کئے ۔ گروپ III خواتین میں ٹاپ رینکر کو 325.15 مارکس حاصل ہوئے ۔ پہلے 36 رینکس میں ایک خاتون امیدوار شامل ہے ۔ صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بتایا کہ پہلے 50 رینکس میں صرف 4 خاتون امیدوار ہیں ۔ گروپ III کے امیدوار لاگن آئی ڈی میں لاگن کرتے ہوئے او ایم آر شیٹس دیکھ سکتے ہیں ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 2,49,557 امیدوار کے جنرل رینکس جاری کئے ہیں ۔ ریاست میں جملہ 1365 گروپ III جائیدادوں پر تقررات کے لیے گذشتہ سال 17 اور 18 نومبر کو امتحانات کا انعقاد کیا گیا ۔ 5,36,400 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کیا اور 2,69,483 ( 50.24 ) فیصد امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی تقریبا 49.76 فیصد امیدوار غیر حاضر رہے ۔ حال ہی میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10 مارچ کو گروپ I ، 11 مارچ کو گروپ II اور آج گروپ III امتحانات کے نتائج جاری کئے گئے ۔ صدر نشین کمیشن نے کہا کہ 17 مارچ کو ہاسٹل ویلفیر آفیسرس کے نتائج اور 19 مارچ کو ایکسٹنشن آفیسرس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔۔ 2