TSCPGETکونسلنگ شیڈول کا اعلان

   

حیدرآباد ۔3ڈسمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے کل تلنگانہ اسٹیٹ کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹس (TSCPGET) 2022ء کے آخری مرحلہ کی کونسلنگ شیڈول کا اعلان کیا۔ اس ٹسٹ میں کوالیفائی ہونے والے امیدوار 4 ڈسمبر کو سرٹیفکیٹس کی آن لائن تصدیق کیلئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور امیدواروں کی جانب سے 5 ڈسمبر کو تفصیلات کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ ویب آپشنس 6 اور 7 ڈسمبر کو دستیاب ہوں گے اور انہیں اگر کچھ ہو تو 8 ڈسمبر کو ایڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ 11 ڈسمبر کو نشستوں کا عبوری الاٹمنٹ ہوگا اور امیدواروں کو 12 اور 15 ڈسمبر کے درمیان ان کے متعلقہ کالجس پر رپورٹ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کیلئے طلبہ ouadmissions.com.osmania.ac.in یا cpget.tsche.ac.in/ دیکھ سکتے ہیں۔