!سعودی عرب کاربن فری پٹرول تیار کرے گا

,

   

ریاض۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب میں کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سنٹر نے اپنے تحقیقی مقالے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کاربن فری پٹرول تیار کرنے کے موقف میں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جی 20 میں ری سائیکل اکا می اپنانے کی کوشش کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سنٹر میں پندرہ سے زیادہ ممالک کے عالمی ماہرین تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں یہ سینٹر توانائی معیشت پر ا?زادانہ تحقیق کرا رہا ہے۔ تحقیقی مقالے کے مطابق سعودی عرب گرین شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے لیینو پالیسیا ں اپنائے ہوئے ہے۔ سعودی وڑن 2030 میں نئے شہروں کے لیے گرین شرح نمو، قومی صنعت کے فروغ، لاجسٹک خدمات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا معیار بلند کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے.کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سنٹر کے بموجب پوری دنیا میں سب سے کم کاربن والا پٹرول سعودی عرب تیار کررہا ہے۔ اس بنیاد پر وہ مستقبل میں کاربن فری پٹرول تیار کرنے اور کاربن کی ثانوی مصنوعات کی ری سائیکلنگ کے موقف میں ہوگا۔تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب معمولی کاربن والے پٹروکیمیکل مواد اور اعلی درجے کا کیمیکل مواد برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔اسٹڈی سنٹرکے اسکالرز نے کہاہے کہ گرین معیشت کی طرف سعودی عرب کی منتقلی کا تجربہ دیگر ممالک سے مختلف ہوگا۔ اس کا بڑا سبب یہ ہیکہ تیل اور گیس نکالنے لاگت سعودی عرب میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہے۔