آئندہ 6 دن ریاست میں تیز بارش کا امکان

   

حیدرآباد میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات
حیدرآباد 20 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر اضلاع اور شہر حیدرآباد آئندہ 6یوم مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہاگیا کہ دونوں شہروں اور کئی اضلاع میں وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتہ جاری رہے گا لیکن درجہ حرارت میں کمی کے امکانات نہیں ہیں۔ شہر میں گذشتہ دویوم بارشوں کے بعد کہا جا رہاہے کہ 21 جولائی سے دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ کے مطابق وقفہ کے بعد بارش کا آغاز تلنگانہ اضلاع اور شہروں و دیہی علاقوں کیلئے سودمند ثابت ہورہا ہے اور زیر زمین سطح آب میں اضافہ کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ 5یوم میں بارشوں کاآغاز 20جولائی کی نصف شب سے ہوسکتا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب موسمی تبدیلی کے متعلق ماہرین نے بتایا کہ موسم باراں کے دوران خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے والی بارشوں کے دوران تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے ۔ حکومت سے محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں انتظامیہ اور بلدی اداروں کو متحرک اور چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے فوری طو رپرنمٹنے کے اقدامات کئے جاسکیں۔3

تین اضلاع میں بارش کی کمی، مرکز نے 100 کروڑ جاری کیے
حیدرآباد20/جولائی(یواین آئی) اگرچہ ملک بھر میں بارش ہو رہی ہے مگر تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں بارش کی کمی ہے ۔ ہر سال کے برخلاف اس مرتبہ ریاست میں مانسون پہلے ہی داخل ہو گیا، لیکن بارش توقع کے مطابق نہیں ہوئی۔ بعض اضلاع میں بارش کی کمی درج کی گیی ہے ۔اس صورتحال کا نوٹ لے کر مرکزی حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ بارش کی کمی سے دوچار اضلاع کی نشاندہی کریں۔ حکام نے رپورٹ تیار کر کے مرکز کو روانہ کی، جس میں بتایا گیا کہ محبوب نگر، ناگر کرنول، اور نارائن پیٹ شدید بارش کی کمی کا سامنا ہے ۔ اس کے پیشِ نظر مرکز نے ان اضلاع کیلئے 100 کروڑ روپے جاری کئے ہیں ۔