آئی پی ایس عہدیداروں کوڈی آئی جی کے عہدوں پر ترقی

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے 6 آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈپٹی انسپکٹر آف جنرل پولیس ( ڈی آئی جی ) کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ 2009 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے امبرکشور جھا جو دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ میں تعینات ہیں‘ مس رما راجیشوری کمشنر پولیس راما گنڈم، ایل ایس چوہان ڈی آئی جی جوگولمبا زون، کے نارائن نائیک جوائنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک سائبرآباد، مس پریمیلا ہنانوتن جیکب جوائنٹ کمشنر آف پولیس ( ایڈمین ) حیدرآباد سٹی اور ایس رنگاریڈی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی سی ایس کو ترقی دی گئی ہے۔ب