آئی پی ایل 2026 کا فائنل بنگلو رکے بجائے احمدآباد میں ہوگا

   

ٹائٹل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم اور کوالیفائر اور ایلیمینیٹر دھرم شالہ اور چندی گڑھ میں

ممبئی، 6 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل کی روایت کے مطابق فائنل دفاعی چیمپئن کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جاتا ہے۔ RCB نے آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیتا، لیکن فائنل بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں نہیں ہوگا۔ احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم 31 مئی کو آئی پی ایل 2026 کے ٹائٹل میچ کی میزبانی کرے گا۔ پلے آف مقابلے 26 مئی سے شروع ہوں گے۔پانچ سالوں میں یہ چوتھا موقع ہے کہ احمد آباد میں فائنل منعقد ہوگا۔ 2022، 2023 اور 2025 کے فائنل بھی نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ اس سے سب سے زیادہ آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کا ریکارڈ بھی قائم ہو جائے گا۔ چنئی کا چیپاک اسٹیڈیم پہلے ہی تین فائنلز کی میزبانی کر چکا ہے۔ گزشتہ سال فائنل کولکتہ میں ہونا تھا لیکن بارش کے امکان کی وجہ سے ٹائٹل میچ احمد آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔بنگلورو کو فائنل سے نوازا نہ جانے کے بعد، بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر بنگلورو کو فائنل کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم، مقامی ایسوسی ایشن اور عہدیداروں کی کچھ ضروریات کی وجہ سے جو بی سی سی آئی کے قائم کردہ رہنما خطوط اور پروٹوکول کے دائرہ سے باہر تھے، مقام کو تبدیل کر کے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ گروپ راؤنڈ کا آخری میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پلے آف مقابلے 26 تاریخ سے شروع ہوں گے۔ پہلا کوالیفائر دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ ایلیمینیٹر 27 مئی کو نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا کوالیفائر 29 مئی کو نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 کے فاتحین کے درمیان فائنل 31 مئی کو احمد آباد میں ہوگا۔ بی سی سی آئی نے اس کے ساتھ ہی پلے آف مقابلوں کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 26 مئی کو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ’کوالیفائر ون‘ کھیلیں گی۔ اس مقابلے کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل میں جگہ بنائے گی۔ اس کے بعد پلے آف کا کارواں نیو چنڈی گڑھ پہنچے گا۔ 27 مئی کو نیو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ‘ایلیمینیٹر’ میچ ہوگا، جس میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسی میدان پر 29 مئی کو ’کوالیفائر ٹو‘ بھی کھیلا جائے گا، جس میں کوالیفائر ون میں ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر اس بار پلے آف تین مختلف مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے فائنل کی میزبانی بنگلورو کو دی گئی تھی، تاہم مقامی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے کچھ مطالبات بی سی سی آئی کے طے شدہ رہنما خطوط اور پروٹوکول کے دائرے سے باہر تھے ، اسی وجہ سے فائنل کو بنگلورو سے ہٹا کر احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔