آئی پی ایل : کمنزکی دھواں دھار بیٹنگ، ممبئی پھر ناکام

   

پونے : کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے پیٹ کمنز نے آج دھواں دھار ہاف سنچری (56ناٹ آوٹ، 15 گیندیں، 4 چوکے، 6 چھکے) اسکور کرکے ممبئی انڈینس کو جاریہ ٹورنمنٹ میں ہنوز کامیابی سے دور رکھا۔ ممبئی کی یہ تیسری شکست ہے۔ روہت شرما زیرقیادت ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161/4 بنائے جس کے جواب میں شریاس ایئر کی کولکاتا ٹیم 101/5 تک گھٹ گئی تھی۔ تاہم پلیئر آف دی میچ آسٹریلیائی آل راؤنڈر کمنز نے کھیل کا نقشہ پلٹ دیا۔ انھوں نے دو وکٹیں بھی لئے۔ اوپنر وینکٹیش ایئر (50) دیگر ناٹ آؤٹ بیاٹر رہے۔