23 مئی کے ٹیلنٹ مقابلے میں 24 حسینائیں اپنی صلاحیتیں پیش کریں گی
31 مئی کو گرینڈ فینالے
حیدرآباد۔ 22 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والا مس ورلڈ بیوٹی کانٹیسٹ مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے جملہ 108 ممالک کی حسیناؤں میں سے ٹاپ۔24 حسیناؤں کی فہرست مس ورلڈ کا انعقاد کرنے والے ادارہ نے اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی نندنی گپتا سمیت چار براعظموں کی 24 خوبصورت حسینائیں اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں یوروپی ممالک کے 9 پولینڈ، مالٹا، اٹلی، ایسٹونیا، جرمنی، نیدرلینڈز، ویلس، چیک جمہوریہ اور آئرلینڈ، امریکہ، کیریبین براعظم سے 6 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں امریکہ، برازیل، جمائیکا، ارجنٹینا، جزائر کیمین اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباکو شامل ہیں۔ اسی دوران ایشیا اوشیانا براعظم سے ہندوستان، سری لنکا، آسٹریلیا، انڈونیشیا اورفلپائن شامل ہیں۔ نائجیریا، ایتھوپیا، کیمرون اور کینیا سمیت افریقہ کی کافر ادا حسینائیں شامل ہیں۔ “Beauty with Purpose” کے عنوان سے ہیڈ ٹو ہیڈ دو روزہ مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں 108 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا، جن میں 24 حسیناؤں کا انتخاب عمل میں آیا اور 84 حسیناؤں مقابلے سے باہر ہوگئیں۔ مس ورلڈ مقابلے کا انعقاد کرنے والے ادارہ نے کہا کہ 10 مئی سے شروع ہونے والے ان مقابلوں کیلئے مختلف پروگرامس رکھے گئے۔ 23 مئی کو منعقد ہونے والے اہم مقابلے میں 24 حسینائیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی، ان میں سے ٹاپ ۔ 10 کا انتخاب کیا جائے گا۔ وہ 31 مئی کو ایچ آئی سی سی میں منعقد شدنی گرینڈ فینالے میں شرکت کریں گی۔ ان مقابلوں میں چار براعظموں سے 8 اور ہر براعظم سے 2 حسینائیں، ٹاپ۔ 10 میں سے منتخب کئے جائیں گے۔ بلاآخر 4 حسیناؤں کو فائنل کیا جائے گا۔ جس کے بعد ہر براعظم سے ایک مس ورلڈ ایشیا، مس ورلڈ اوشیانا، مس ورلڈ افریقہ اور مس ورلڈ یوروپ کے فاتح کے طور پر اعلان کیا جائے گا۔ پھر ان چاروں میں سے مس ورلڈ ۔2025ء کا انتخاب کیا جائے گا اور باقی تینوں کو پہلی، دوسری اور تیسری حسینہ رنراَپ قرار دیا جائے گا۔ ہمیشہ کی طرح یوروپی ممالک کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔ سال 2024ء کا مس ورلڈ حسینہ کا خطاب جیتنے والی کرسٹینا نے اسی براعظم سے مقابلہ کیا اور فاتح بن کر سامنے آئی۔ اس مرتبہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ پانچ دیگر ممالک ایشیا اوشیانا سے مقابلہ کررہے ہیں۔ سری لنکا، فلپائن، انڈونیشیا اور آسٹریلیا سے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی مس نندنی گپتا ایشیا اوشیانا براعظم سے جیتنے کیلئے ان چار ممالک کی حسیناؤں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ اگر نندنی گپتا مس ایشیا اوشیانا جیت جائے تو وہ مس ورلڈ کی ٹاپ۔4 میں شامل ہوجائیں گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس بار سب کی نظریں میزبان ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی نندنی گپتا پر ٹکی ہیں۔ 1951ء کے بعد سے منعقد ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں ہندوستان اور وینیزویلا نے سب سے زیادہ 6 مرتبہ ’’مس ورلڈ‘‘ کا تاج جیتا ہے۔ اگر ہندوستان اس مرتبہ مقابلہ جیتتا ہے تو یہ ایک ایسا نادر ریکارڈ ہوگا،جو آج تک کسی ملک نے حاصل نہیں کیا۔2