حیدرآباد : /28 اگست (سیاست نیوز) ہندو بنیاد پرست تنظیموں کی جانب سے پیر کو ریاست بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ۔ بجرنگ دل وشواہندو پریشد اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کوٹھی اور دیگر مقامات پر احتجاج کیا جائے گا ۔ بجرنگ دل اور وی ایچ پی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ مخالف ہندو طاقتوں کو روکنے میں حکومت ناکام ہے ۔ راجہ سنگھ کے بیان کے بعد کئی مسلم نوجوانوں نے زبردست احتجاج کیا تھا جسکے نتیجہ میں راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ لگاکر جیل بھیج دیا گیا ۔ حالیہ دنوں کی صورتحال میں مسلمانوں نے ہندوؤں کو اشتعال میں لانے کی کوشش کی اور پولیس خاموش تماشائی رہی ۔ وشواہندو پریشد ذمہ داران نے بیان میں کہا کہ حیدرآباد میں فرقہ وارانہ تشدد کا منصوبہ تھا اور حیدرآباد ایم پی نے پولیس میں گرفتار کئی نوجوانوں کو رہا کروایا جبکہ اشتعال انگیز بیان پر کانگریس لیڈرس فیروز خان اور راشد خان پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کو بھی عہدہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا چونکہ ہندو دیوتاؤں کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے منور فاروقی کا شو کرنے اجازت دی ۔ پیر کے احتجاج سے سب کو پتہ چلنا چاہئیے کہ ریاست کے تمام ہندو متحد ہیں اور دھرم کا تحفظ کرنے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ ب