ممبئی ۔ اقتصادی سروے میں سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ڈھائی فیصد کو چھلانگ لگاچکے شیئر بازار پر اگلے ہفتے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی دو ماہی مانیٹری پالیسی کے جائزے کا اثر پڑے گا۔ گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1444.59 پوائنٹس بڑھ کر 58644.82 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی ہفتے کے آخر میں 414.35 پوائنٹس بڑھ کر 17516.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی زبردست خرید و فروخت ہوئی۔