آرام گھر کے قریب سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

   

حیدرآباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) آرام گھر چوراہے کے قریب صبح کی اولین ساعتوں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ محمد فضل ساکن شاستری پورم ہفتہ کو اپنے دوست قادر کے ہمراہ شمس آباد گیا ہوا تھا اور صبح 3:30 بجے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ آرام گھر کے قریب یوٹرن لیتے وقت تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں فضل برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ قادر زخمی ہوگیا۔ پولیس آر جی آئی ایرپورٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔بJ