آرمور میں بارش سے متاثرہ مقامات کا جائزہ

   

آرمور : ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد چترا مشرا نے آرمور میونسپل کے علاقے میں موجود مختلف وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئے طوفانی بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ میونسپل دفتر پر پہنچکر کمشنر اور دیگر عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے انہیں فرائض میں کوتاہی نہ برتنے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون مقامی کونسلرس میونسپل عہدیدان موجود تھے۔