- تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع کے لئے 13 منڈل جات کا اضافہ کیا گیا۔ جس میں آرمور حلقہ میں 2 منڈل جات آلور، ڈونکیشور نئے منڈل جات کا اضافہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کے سی آر کے احکامات پر عہدیداروں نے جی او جاری کیا۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین ضلعی صدر جیون ریڈی کچھ عرصہ قبل عوام کو آلور دیہات کو منڈل کا درجہ دینے کا تیقن دیا تھا۔ لیکن اسے پورا نہ کئے جانے پر اپوزیشن قائدین کی جانب سے جیون ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ اسطرح 2 منڈل جات کا اضافہ کئے جانے پر جیون ریڈی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کے سی آر اور کے ٹی آر، سے اظہار تشکر کیا۔