آرچر دوسرے ٹسٹ سے باہر

   


چینائی ۔انگلینڈ کے فاسٹ بو لر جوفرا آرچر ہفتہ کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں نہیں کھیلیں گے ۔پہلا ٹسٹ227 رنز سے جیتنے کے بعد انگلینڈ چار میچوں کی سیریز میں1-0 سے آگے ہے ۔ انگلینڈ کی اس فتح میں آرچر نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جمعرات کے دن اپنے دائیں کہنی میں درد کی شکایت کے بعد آرچر پریکٹس نہیں کرپائے اور پھر انہیں درد سے راحت کے لئے انجکشن لینا پڑا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو یقین ہے کہ یہ زخم زیادہ سنجیدہ نہیں ہے اور آرچر24 فروری کو احمد آباد میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں کھیلنے کے لئے پوری طرح فٹ ہوجائیں گے ۔ آرچر کو تقریبا ایک سال پہلے اس کہنی میں اسٹریس فریکچر ہوا تھا۔ای سی بی نے بتایا ہے کہ یہ معاملہ کسی سابق زخم سے متعلق نہیں ہے ۔ای سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جلد ہی حالت معمول پر آجائیں گے اور وہ احمد آباد میں ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ میں واپسی کرسکیں گے ۔