آزادی کے بعد مغربی بنگال میں ووٹنگ کا سب سے زیادہ تناسب

   

کولکاتہ، 29 اپریل (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج کہا کہ مغربی بنگال میں ووٹنگ کے پہلے دو مرحلوں کے دوران ریکارڈ توڑ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، جو آزادی کے بعد سب سے زیادہ شرکت کی سطح ہے ۔انہوں نے کہا، مغربی بنگال میں مرحلہ اول اور دوم دونوں میں آزادی کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد درج کیا گیا ہے ۔ گیانیش کمار نے مغربی بنگال کے عوام کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ کمار نے ریاست میں آج دوسرے مرحلے میں 142 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ آزادی کے بعد سے پہلے ، دوسرے اور آخری مرحلے ، دونوں میں مغربی بنگال میں ووٹنگ کا اب تک کا سب سے زیادہ تناسب ۔
چناؤکاپرو ، پشچم بنگال کا گرو۔”
دوسرے اور آخری مرحلے میں ریاست میں آج شام 19:00 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 91.62 فیصد اور پہلے مرحلے میں 152 نشستوں پر 93.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔